سپہ سالاروں پر کیچڑا اچھالنے کی سیاست کی مذمت کرتے ہیں: شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سیاست وہ کریں جس سے سب کو فائدہ ہو، گالم گلوچ نہیں، سپہ سالاروں پر کیچڑا اچھالنے کی سیاست کی مذمت کرتے ہیں۔

گڑھی خدابخش میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بینظیر نے ہمیں سکھایا کہ جتنی مرضی تکالیف آئیں ریاست پر حملہ نہیں کرنا، جمہوری قوتوں کا کام مظلوم طبقات کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔

شیری رحمان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری بینظیر بھٹو کے وژن کو آگے لے کر چل رہے ہیں، آصف علی زرداری نے آمریت سے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی وفاقی پرحملہ ہوتا ہے پیپلزپارٹی اس کے خلاف کھڑی ہوجاتی ہے، پی ٹی آئی کی سیاست کا محور ایک قیدی کو رہا کرنا رہ گیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی وجہ سے آئینی ترامیم میں عوام مخالف شقیں ہٹائی گئیں۔

Check Also

مختلف علاقوں سے 5 افراد کی لاشیں برآمد،نشے کے عادی ہونے کا انکشاف

کراچی کے مختلف علاقوں سے نشے کے عادی 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *