کراچی والے ہو جائیں تیار! محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 30 دسمبر کو شہر میں رات کو بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ 30 دسمبر کو شہر میں مطلع ابرآلود رہے گا اور رات کو بونداباندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں بارش کے نتیجے میں کم سے کم پارہ 11 ڈگری تک گرسکتا ہے جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مزید کم ہو کر 25 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

کراچی کے موسم کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 3 روز کے دوران شہر میں خشک موسم اور راتیں سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 30 دسمبر کو دیہی سندھ کے علاقے دادو، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، حیدرآباد، بدین اور ٹھٹہ میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔

Check Also

کراچی میں دہشت گرد حملے کی بڑی سازش ناکام،کم عمر بچی کو استعمال کرنے کا انکشاف: وزیر داخلہ سندھ

وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں دہشت گرد حملے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *