بھارت امریکا تعلقات میں سردمہری، بھارتی ارب پتی شخصیات براہ راست متاثر

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور امریکا کے تعلقات میں سرد مہری کا براہ راست اثر بھارت کی ارب پتی شخصیات پر پڑا۔

برطانوی اخبار کے مطابق ہندوتوا پرورپالیسی اور دوغلی خارجہ حکمت عملی کی وجہ سے بھارت سے امریکاکے تعلقات متاثر ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ارب پتی لابی فرمزپرلاکھوں ڈالرخرچ کرنےکے باوجود امریکا سے تجارتی تعلقات نہ بناسکے، گوتم اڈانی پر مقدمات سے ظاہر ہے کہ ذاتی روابط اورلابنگ امریکی قانونی ترجیحات پراثرانداز نہیں ہو سکتیں۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت امریکا کا ایسا اتحادی نہیں رہا جس پر معاملات سنبھالنے کے لیے بھروسہ کیاجا سکے، ٹیرف تنازع کے ساتھ مودی اور ٹرمپ کے درمیان رابطہ نہ ہونے کے برابر رہا۔

برطانوی اخبار نے کہا کہ صورتحال کو بھارت کے لیے مزید تلخ بناتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سے قربت بڑھالی۔

Check Also

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی نمازِ جنازہ ادا، پاکستان سمیت عالمی شخصیات کی شرکت

بنگلادیش کی پہلی خاتون وزیراعظم اور دو مرتبہ ملک کی قیادت کرنے والی خالدہ ضیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *