زیر التوا ایک لاکھ سے زائد ڈرائیونگ لائسنس کی پرنٹنگ ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبے بھر میں زیر التوا ایک لاکھ 17 ہزارسے زائد ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی پرنٹنگ کو ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا نے ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی پرنٹنگ کا ضلعی بنیادوں پر شیڈول جاری کر دیا۔ اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام طے شدہ تاریخوں کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی ترسیل یقینی بنائیں۔

اعلامیے کے مطابق ہزارہ ڈویژن میں ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی پرنٹنگ کا عمل جنوری 2016 کے پہلے ہفتے میں مکمل ہوگا۔ اسی طرح مالاکنڈ ڈویژن میں سوات، دیر اور بونیر کے زیر التوا ڈرائیونگ لائسنس کارڈز جنوری 2026 کے وسط تک فراہم کیے جائیں گے جب کہ پشاور ڈویژن میں ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی ترسیل 23 سے 26 جنوری 2026 تک مکمل ہوگی۔

اس کے علاوہ کوہاٹ ڈویژن میں ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی ترسیل 29 جنوری 2026 تک متوقع ہے۔ بنوں ڈویژن میں ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی فراہمی 30 جنوری 2026 تک مکمل ہوگی جب کہ مردان اور ڈی آئی خان ڈویژن میں ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی ترسیل 30 جنوری 2026 تک مکمل کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عوامی خدمات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔

Check Also

کروڑوں روپے مالیت کی 30.5 میٹرک ٹن اسمگل شدہ چھالیہ برآمد چار مسافر بسیں ضبط

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت ڈیپارٹمنٹ پاکستان کسٹمز نے چار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *