سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی مقام پر نیوائیر نائٹ پر دھماکا، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

سوئٹزرلینڈ کے لگژری ریزورٹ کے بار میں دھماکے سے 10 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئس پولیس کا بتانا ہے کہ کرانس مونٹانا کے لگژری ریزورٹ اِسکی کے ایک بار میں زوردار دھماکے سے تباہ ہوگیا۔

سوئس پولیس حکام نے غیرملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ دھماکے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے، تاہم انہوں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد اور دھماکے کی وجوہات سے متعلق کچھ آگاہ نہیں کیا۔

بعد ازاں میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ بار میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک بج کر 30 منٹ پر سیاحت کے لیے مشہور اِسکی زیزورٹ میں زوردار دھماکا ہوا، دھماکے کے وقت نیو ائیر نائٹ منانے والے افراد کی بڑی تعداد بار میں موجود تھی۔

Check Also

استنبول میں فلسطین کے حق میں تاریخ سازعوامی مظاہرہ، پانچ لاکھ سے زائد افراد شریک

نئے سال کی پہلی صبح استنبول نے ایک بار پھر دنیا کو یہ پیغام دیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *