دشمن عناصر کی ایما پر فعال خوارج، ان کے سہولت کاروں کیخلاف جنگ منطقی انجام تک جاری رہے گی، آرمی چیف

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دشمن عناصر کی ایماء پر کام کرنے والے خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف جنگ منطقی انجام تک جاری رہے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرنے بنوں کا دورہ کیا، آرمی چیف کو جاری آپریشنز اور علاقے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سی ایم ایچ بنوں میں زخمی فوجیوں کی خیریت دریافت کی، آرمی چیف نے فوجیوں کے بلند حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا اور بنوں کینٹ دہشت گردی میں جانیں گنوانے والے شہریوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ریاست کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے دہشت گردی کے خلاف کردار ادا کرتی رہے گی، واقعہ کے مجرموں کو بہادر فوجیوں نے فوری طور پر بے اثر کر دیا،
گھناوٴنے حملے کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، شہریوں کو نشانہ بنانے سے اسلام دشمن خوارج کے حقیقی عزائم بے نقاب ہو گئے۔

Check Also

کراچی: واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، حاملہ خاتون، شوہر سمیت جاں بحق، بچہ بھی دم توڑ گیا

کراچی (پبلک پوسٹ)کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ کے قریب واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے