پلوامہ حملہ بی جے پی کی سازش تھی، پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے، بھارتی سیاستدان کا انکشاف

بھارتی سیاستدان اور سماج وادی پارٹی کے رہنما سنتان پانڈے نے مودی سرکار کے جھوٹ کا پردہ چاک کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پلوامہ حملہ بی جے پی کا رچایا ہوا ڈرامہ تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنتان پانڈے کا کہنا تھا کہ 2019 میں پلوامہ حملہ غیر ملکی نہیں بلکہ بی جے پی کی سازش کا حصہ تھا، بی جے پی نے جھوٹ چھپانےکیلئے پلوامہ کی سازش کا ڈھونگ رچایا۔

انہو ں نے کہا کہ بی جے پی آج تک نہ بتاسکی کہ حملے میں استعمال ہوا آرڈی ایکس کہاں سے آیا، بغیر تحقیقات اور ثبوت کے پاکستان پر الزام لگانا مودی حکومت کی عادت بن گئی ہے۔

سماج وادی پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ بمبئی اورپلوامہ حملے، سمجھوتہ ایکسپریس اور پہلگام جیسے فالس فلیگ آپریشنز کیے گئے، ایسےفالس فلیگ آپریشنز مودی حکومت کے مذموم مقاصد کے حصول کا پرانا طریقہ ہے۔

یاد رہے کہ مودی سرکار نے 2019 میں ہونے والے پلوامہ حملے اور پھر 2025 میں ہونے والے پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر عائد کیا تاہم پاکستان کی جانب سے ہر بین الاقوامی فورم پر بھارت کےبے بنیاد اور جھوٹے الزامات کی سختی سے ناصرف تردید کی گئی بلکہ کہا گیا کہ اگر بھارتی حکومت شواہد فراہم کرے تو پاکستان ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے تاہم بھارت کی ہندو انتہا پسند سرکار آج تک ان حملوں سے متعلق کوئی ایک بھی ثبوت فراہم نہیں کر سکی ہے۔

Check Also

سال نو کے پہلے روز پنجاب حکومت نے 9 سرکاری محکمے ختم کردیے، نوٹی فکیشن جاری

پنجاب حکومت نے سال نو کے پہلے روز بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 9 سرکاری محکمے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *