سال نو کے پہلے روز پنجاب حکومت نے 9 سرکاری محکمے ختم کردیے، نوٹی فکیشن جاری

پنجاب حکومت نے سال نو کے پہلے روز بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 9 سرکاری محکمے ختم کردیے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے 9 سرکاری محکمے ختم کر کے انہیں محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پرٹیکشن میں ضم کردیا۔

سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق مذکورہ ادارے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کے ماتحت کام کریں گے اور یہ محکمہ فوری طور پر فعال ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تمام ضم شدہ اداروں کا ایک سیکرٹری ایک ڈی جی ہوگا۔

Check Also

کراچی میراتھون سے شہر کا مثبت امیج اجاگر ہوگا، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میراتھون سے شہر کا مثبت امیج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *