کچے میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن پوری قوت سے جاری رہنا چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کچے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن پوری قوت سے جاری رہنا چاہیے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سے نئے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ملاقات کی، مراد علی شاہ نے سندھ پولیس کی کمان سنبھالنے پر آئی جی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس کا عوام دوست تاثر بحال کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جائیں، سیف سٹی پروجیکٹ کو موثر بنانے پر توجہ دی جائے، حکومت سندھ پولیس کی بہتری کےلیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سے بھی آئی جی سندھ نے ملاقات کی، جرائم کے سدباب، اسٹریٹ کرائم اور منظم جرائم کے خلاف حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

Check Also

کراچی میراتھون سے شہر کا مثبت امیج اجاگر ہوگا، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میراتھون سے شہر کا مثبت امیج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *