اسلام آبا میں بے روزگاروں کو نوکری کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے

اسلام آباد کے علاقے کھنہ پل میں بے روزگاروں کو نوکری کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے۔

واقعے سے متعلق ایف آئی آر کے مطابق اخبار میں نوکریوں کا اشتہار دے کر سادہ لوح لوگوں کو اسلام آباد بلایا گیا، کھنہ پل میں واقعے MARS BPO کے دفتر میں لوگوں کے انٹرویوز لیے گئے۔

امیدواروں سے ٹریننگ کے نام پر 6، 6 ہزار روپے لیے گئے جبکہ ٹریننگ کے بعد امیدواروں سے 14، 14 لاکھ روپے بطور گارنٹی لیے گئے۔

مردان سے تعلق رکھنے والے درجنوں نوجوان فراڈ کا شکار ہوئے، جن سے ملزمان نے 42 لاکھ روپے بٹور لیے لیکن نوکری نہیں ملی۔ رقم واپس مانگنے پر متاثرین کو تشدد اور مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

پولیس تھانہ کھنہ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی لیکن تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔ مقدمے کے متن کے مطابق Tains کمپنی کے لوگ سیکڑوں لوگوں کو نوکری کے نام پر لوٹ رہے ہیں۔

Check Also

9 مئی ڈیجیٹل دہشتگردی کیس: عادل راجہ، حیدر مہدی، وجاہت سعید، صابر شاکر، معید پیرزادہ کو 2،2 بار عمر قید کی سزا

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو ریاستی اداروں کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *