وزیر اعظم کی میری ٹائم ٹاسک فورس کے ایجنڈا نکات کے تحت سکندرآبد ایریا میں اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کے ذریعے غیر قانونی مقبوضہ اراضی واگزار کرائ گئ۔

چھ گھنٹوں پر محیط آپریشن میں پاکستان رینجرز سندھ، سندھ پولیس کے پی ٹی اینٹی انکروچمنٹ، پورٹ سیکورٹی فورس، پورٹ انٹیلیجنس، تعلقات عامہ، لیگل ٹیم ، مکینیکل و الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے حصہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کیماڑی اور مختیار کار کیماڑی نے کمشنر کراچی کی دی گئی ہدایات کے مطابق آپریشن کی قیادت کی۔

آپریشن کے دوران تقریباً 5 ایکڑ زمین واگزار کرائ گئ اور اس دوران 25 غیر قانونی تعمیراتی بلڈنگز و گودام گرائے گئے۔

دوران آپریشن اسسٹنٹ کمشنر کیماڑی، مختیار کار کیماڑی اور پاکستان رینجرز سندھ نے مکمل اور بھر پور تعاون فراہم کیا جس سے آپریشن مکمل پر امن طور پہ پایہ تکمیل پہ پہنچا ۔