پی سی بی کا پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کی نیلامی کا باضابطہ اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کی نیلامی کا بھی باضابطہ اعلان کردیا۔

اس سلسلے میں باقاعدہ اشتہار جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت ملتان سلطانز خریدنے کے خواہشمند 30 جنوری تک بڈز جمع کراسکتے پیں۔

اسی روز ٹیکنیکل جانچ پڑتال کے بعد فائنل بڈرز کی لسٹ جاری ہوگی۔

پی سی بی کو ٹیم حیدر آباد اور سیالکوٹ کی نیلامی کی طرح ٹیم ملتان کی فروخت سے بھی بہت بڑی رقم ملنے کی توقع ہے۔

حیدرآباد ایک ارب 75 کروڑ روپے میں نیلام ہوئی تھی جبکہ سیالکوٹ ٹیم کو ایک ارب 85 کروڑ روپے میں بیچا گیا۔

پی سی بی نے پہلے ملتان سلطانز کو رواں سیزن میں خود چلانے کا اعلان کیا تھا تاہم بڈرز کی دلچسپی دیکھنے کے بعد اب اسے بھی نیلام کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Check Also

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی جانب سے وفاقی بجٹ کا خیر مقدم

رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز نے فنانس بل 2026-27 میں حکومت کی جانب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *