سانحہ گل پلازہ: ایم کیو ایم اور پی پی آمنے سامنے، متحدہ کا نئے یونٹس کا مطالبہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں سانحہ گل پلاز ہ پر ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے آگئی۔

قومی اسمبلی میں سانحہ گل پلازہ پر بحث کے دوران ایم کیو ایم کی جانب سے نئے انتظامی یونٹس اور بلدیاتی اداروں کو مضبوط کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

فاروق ستار نے کہا کہ آگ اب کراچی کے ہر شہری کے دل میں لگی ہوئی ہے، نئے انتظامی یونٹس بنانا ملک کی تقسیم نہیں، اس کو سیاست کی نذرنہ کریں۔

اس پر پیپلزپارٹی کی شہلا رضا نے کہا کہ سیاست کو بیچ میں نہیں لارہی لیکن سب جانتے ہیں کہ 2002اور 2003 میں کس کی حکومت تھی اور کس کے دورحکومت میں دکانوں کو بڑھانے کی اجازت ملی، ضروری نہیں کہ حادثے کے وقت وزیراعلیٰ اور وزرا پہنچیں، ریسکیو اداروں کا پہنچنا ضروری ہوتا ہے ۔

عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ آپ کراچی کے دعوے دار نہ بنیں، غلطی آپ کی ہے، بلڈنگ آپ نے بنائی، زنجیر دروازے پر لگاکر 360 افراد مرے، کسی کو مدد نہ کرنے دی گئی، سانحے بلدیہ کا نام کیوں نہیں لیتے۔

Check Also

قومی ٹیم پلاننگ سے کھیلے تو جیت سکتے ہیں: وسیم اکرم

لاہور: وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم اگر پلاننگ کے ساتھ نیوزی لینڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *