ایک ہفتے سے مسلسل کم ہوتی سونے کی قیمت آج کتنی ہوئی؟

کراچی (پبلک پوسٹ )
مسلسل ایک ہفتے سے ملک بھر میں سونے کی قیمت گراوٹ کا شکار ہے، آج بھی سونے کے بھاؤ میں کمی دیکھی گئی۔

سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کم ہونے کے بعد 3 لاکھ 56 ہزار 200 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج 10 گرام سونے کا بھاؤ 771 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 5 ہزار 385 روپے ہوگیا۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالر کم ہو کر 3 ہزار 335 ڈالر فی اونس ہے۔

Check Also

ن لیگ سے لفظی جنگ؛ پیپلز پارٹی کا وزیراعظم سے ملاقات کرکے معاملہ اٹھانے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے لفظی جنگ کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *