کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی میں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے اور موبائل فونز ہیک کرنے والے ملزم سے تفتیش کے دوران سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ لاہور کے ایک شہری سے 5 ہزار روپے میں مختلف ہیکنگ لنکس حاصل کرتا تھا، جن کے ذریعے موبائل فون ہیک کرنا ممکن تھا۔
ملزم نے بتایا کہ وہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک پر خواتین کو یہ لنکس بھیج کر ان کی آئی ڈیز ہیک کرتا اور پھر ملاقات کے لیے بلاتا تھا،
نازیبا ویڈیوز اپنے پاس محفوظ رکھتا تھا۔
ملزم سمیر نے اعتراف کیا کہ وہ ساتویں جماعت پاس اور بیروزگار ہے، اور اسے یہ ہیکنگ آن لائن گروپ سے سیکھنے کو ملی۔ پولیس کے مطابق ملزم کے لیپ ٹاپ اور موبائل فون سے 450 سے زائد نازیبا ویڈیوز برآمد ہو چکی ہیں،
جن میں کئی خواتین کے ساتھ کئی بار ویڈیوز بنائی گئی ہیں۔
گرفتار ملزم کی مزید تفتیش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ پولیس یہ بھی معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ آیا ملزم یہ ویڈیوز ڈارک ویب پر اپلوڈ کرتا تھا یا نہیں۔ تحقیقات جاری ہیں۔
THE PUBLIC POST