کراچی؛ سائبیریا کی یخ بستہ ہوائیں، سردی کے باعث شہری ٹھٹھر کر رہ گئے، پروازیں منسوخ

کراچی:سائبیرین یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے شہری سردی کے باعث ٹھٹھر کر رہ گئے،کم سے کم پارہ گزشتہ روزکے مقابلے میں 3 ڈگری، زیادہ سے زیادہ 5.8 ڈگری گرگیا۔

شہرکے سرکاری ڈیٹا کے حامل ویدر اسٹیشن پر جمعے کو کم سے کم پارہ 10.5ڈگری ریکارڈ ہوا، سب سے کم درجہ حرارت بن قاسم ویدر اسٹیشن پر7.4ڈگری ریکارڈ ہوا۔

آج (ہفتے) کو تندوتیز سرد ہوائیں چلنے کی توقع ہے، زیادہ سے زیادہ رفتار55کلومیٹر فی گھنٹہ تک تجاوز کرسکتی ہے، دیہی سندھ کے موہنجودڑو میں کم سے کم پارہ 0.5ڈگری ریکارڈ ہوا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں موجود ویدر اسٹیشنز پر متفرق درجہ حرارت ریکارڈ ہوئے. آج صبح شہر کا درجہ حرارت مزید 2 ڈگری کمی سے یک عدد 8.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ جناح ٹرمینل ائیر پورٹ ویدر اسٹیشن پر سب سے کم درجہ حرارت 6.5 ڈگری رہا۔

بن قاسم ٹاون میں 8.6 ڈگری/ گلستان جوہرمیں 8.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ شاہراہ فیصل اور ماڑی پور پر کم سے کم درجہ حرارت 9.5 ڈگری ریکارڈ ہوئے۔ سردی کی موجودہ لہر رواں ماہ کے آخرتک برقرار رہ سکتی ہے۔

اس دوران درجہ حرارت متعدد مرتبہ سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ 25 جنوری کو ایک نیامغربی سلسلہ ملک میں داخل ہوگا۔ 26 جنوری کو بالائی سندھ کے علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

مذکورہ سسٹم بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سبب بن سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کراچی کے مطابق نئے سسٹم کے زیر اثر فی الحال کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ آج اور کل شہر میں کبھی کبھار معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جبکلہ ہواؤں کی رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تجاوز کرسکتی ہیں۔

علاوہ ازیں موسم کی خرابی، دھند کے سبب کم حدنگاہ/ جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پرپروازوں کی روانگی بھی متاثر ہوئی جبکہ کئی منسوخ ہوئیں۔

پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد پرواز پی کے 300 ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ پی آئی اے کی کراچی سے اسکردو کی پرواز ساڑھے چار گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوئی۔ پی آئی اے کی کراچی سے گوادر کی پرواز 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

نجی ملکی ائیر لائن کی لاہور سے کراچی کی پرواز پی ایف 141 منسوخ ہوئی۔ پی آئی اے کی کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 302 ساڑھے پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

غیر ملکی ائیر لائن کی کراچی تا جدہ اور دوحہ کی پرواز میں بھی معمولی تاخیر کا شکار رہی۔ نجی ملکی ائیر لائن کی کراچی سے پشاور پی ایف 181 تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

نجی ملکی ائیر لائن کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی اے 200 چھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

علاوہ ازیں پی آئی اے کراچی سے ملتان کی پی کے 330 منسوخ، پی آئی اے کی کراچی سے سکھر کی پرواز پی کے 536 منسوخ، نجی ائیر لائین کی کراچی سے لاہور کی پرواز پی ایف 145 منسوخ، پی آئی اے کی کراچی سے لاہور پی کے 306 منسوخ، نجی ائیر لائن کی اسلام آباد کی پی اے 208 اور لاہور کی پی اے 406 منسوخ اور غیر ملکی ائیر لائن کی کوالالمپور کی پرواز منسوخ ہوئی۔

Check Also

پاکستان نے تاریخ میں پہلی بارقرضہ قبل از وقت واپس کردیا

اسلام آباد: پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار قرضہ قبل از وقت واپس کردیا۔ پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *