مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، سرمایہ کار شرح سود میں کمی کیلیے پُرامید

کراچی:مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا جس میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے شرح سود کا تعین کیا جائے گا۔

ذرائعکے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اس اجلاس کو معاشی حلقوں میں غیر معمولی اہمیت حاصل ہے کیوں کہ سرمایہ کاروں اور تاجروں کی جانب سے پالیسی ریٹ کے سنگل ڈیجیٹ میں آنے کی امید کی جا رہی ہے۔

گزشتہ مانیٹری پالیسی جائزے میں اسٹیٹ بینک پالیسی ریٹ میں 50 بیسس پوائنٹس کمی کرتے ہوئے اسے 10.5 فیصد کی سطح پر لایا تھا۔

واضح رہے کہ افراط زر اسٹیٹ بینک کے مقررہ اہداف کے مطابق رہنے کے باعث شرح سود میں مزید کمی کی توقعات ہیں، جس پر آج کے اجلاس میں فیصلہ متوقع ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پالیسی ریٹ گزشتہ 4 سال سے دہرے ہندسوں میں رہا ہے جب کہ سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ شرح سود کے سنگل ڈیجیٹ میں آنے سے معیشت کے بحالی و استحکام کی جانب جانے کا واضح پیغام ملے گا، جس سے کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے رجحان کو تقویت ملنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

Check Also

لاہور میں بسنت سے پہلے ہی گلے پر ڈور پھرنے کے واقعات، نوجوان اور بچہ زخمی

لاہور میں بسنت کی آمد سے پہلے ہی پتنگ بازی کے خطرناک اثرات سامنے آنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *