کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں جبکہ چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 5 ہزار 178 ڈالر کی سطح پر برقرار رہی۔
مقامی صرافہ بازار میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 40 ہزار 562 روپے پر مستحکم رہی جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 63 ہزار 444 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا، فی تولہ چاندی کی قیمت 270 روپے اضافے کے بعد 9 ہزار 474 روپے ہوگئی جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 232 روپے بڑھ کر 8 ہزار 122 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
THE PUBLIC POST