مریم نواز سے متعلق اخلاقیات سے گری گفتگو کون کر رہا؟ عظمیٰ بخاری نے نام بتا دیے

لاہور(پبلک پوسٹ )وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیراعلیٰ مریم نواز سے متعلق ایک جماعت اور اس کے لوگ مسلسل مغلظات بک رہے ہیں۔اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ پہلے بانی پی ٹی آئی عمران خان مریم نواز کے بارے میں اخلاقیات سے گری ہوئی گفتگو کرتا تھا، اب یہ کام علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف نے بھی شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خط بازیاں کرنا آپ کے لیڈر اور آپ لوگوں کی پرانی عادتیں ہیں جو آج تک نہیں بدلیں، بانی پی ٹی آئی کی ٹریننگ پر ہی وزیراعلیٰ کے پی اور ان کے ترجمان مریم نواز کے بارے میں ایسی گفتگو کرتے ہیں۔ انکی زبان، انکی باتوں سے انکی خاندانی اقدار اور انکی فیملی کی خواتین پر ترس آتا ہے۔

Check Also

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا، 5335 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ سامنے آ گئی، کاروباری ہفتے میں کاروبار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *