موبائل آپریٹرز کو ملک بھر میں مرحلہ وار 5 جی سروسز کے آغاز کی اجازت

پی ٹی اے کی جانب سے سی ایم اوز کو این جی ایم ایس/5G لائسنس جاری: ملک بھر میں مرحلہ وار 5G سروسز کا آغاز ہوگیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے سیلولر موبائل آپریٹرز (سی ایم اوز) یعنی جاز، یوفون اور زونگ کو باضابطہ طور پر پاکستان بھر میں 5G سروسز کے آغاز کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ابتدائی مرحلے میں صارفین کو بہتر اور معیاری سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام سی ایم اوز 5G سروسز کا اجرا مرحلہ وار کریں گے صارفین کی آگاہی اور بہتر سہولت کی فراہمی کے لیے تمام سی ایم اوز اپنی سرکاری ویب سائٹس پر ان علاقوں کی تازہ فہرست جاری کریں گے جہاں 5G سروس دستیاب ہوگی۔

اس کے ساتھ ساتھ ان 5G موبائل فونز کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں گی جو پاکستان میں اس سروس کے ساتھ مطابقت رکھتے ہیں۔

اس مرحلے میں معروف کمپنیوں کے وہ 5G اسمارٹ فون ماڈلز جو جاری کردہ فہرست میں شامل ہوں گے، متعلقہ کوریج والے علاقوں میں 5G سروسز استعمال کرنے کے قابل ہوں گے۔ تاہم، سروس کی دستیابی کا انحصار اس ایریا، نیٹ ورک کی موجودگی اور ڈیوائس کی مطابقت پر ہوگا۔

صارفین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ بہتر کارکردگی کے لیے اپنے موبائل فون میں 5G سیٹنگ فعال کریں اور ڈیوائس کو تازہ ترین آپریٹنگ سسٹم پر اپڈیٹ رکھیں پی ٹی اے ملک بھر میں جدید 5G ٹیکنالوجی کی شفاف اور مؤثر فراہمی کے لیے پُرعزم ہے۔

Check Also

کراچی: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، ریلوے ٹریک دھماکوں میں ملوث 5 دہشت گرد گرفتار

کراچی: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، ریلوے ٹریک دھماکوں میں ملوث 5 دہشت گرد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *