رنویر سنگھ کی فلم’دھرندھر2‘آن لائن لیک ہونے پر ہنگامہ

بالی ووڈ کی متنازع اور ریکارڈ ساز فلم ’دھرندھر 2‘ آن لائن لیک ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس کے بعد مداحوں میں شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، فلم کے انٹرنیٹ پر غیر قانونی طور پر دستیاب ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا ہے اور شائقین کی بڑی تعداد نے اس عمل کی مذمت کی ہے۔

یاد رہے کہ فلم ’دھرندھر 2‘، جو کراچی کے علاقے لیاری کی گینگ وار پر مبنی ہے اور جس میں رنویر سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، ریلیز کے فوراً بعد باکس آفس پر غیر معمولی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کمائی کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے۔

فلم کی ابتدائی کامیابی کے بعد اس کے پروڈیوسرز نے فوری طور پر اس کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا تھا، جس نے نمائش کے آغاز کے ساتھ ہی متعدد ریکارڈ توڑ دیے۔

فلم کے آن لائن لیک ہونے کے واقعے نے نہ صرف فلم انڈسٹری میں تشویش پیدا کی ہے بلکہ اس سے باکس آفس کلیکشن پر بھی منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Check Also

علی ظفر کیس جیت گئے، میشا شفیع پر 50 لاکھ ہرجانہ

لاہور کی سیشن عدالت نے گلوکار علی ظفر اور اداکارہ میشا شفیع کے درمیان عرصہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *