پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ فضا علی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، جب اُن کی نئی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق، فضا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تازہ تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ اپنے شوہر کے کپڑوں میں ملبوس نظر آ رہی ہیں۔
اداکارہ نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ انہوں نے آج اپنے شوہر کا سوٹ پہنا ہے، اور اس کا تجربہ ایسا محسوس ہوا جیسے وہ اُن کے ساتھ ہی موجود ہوں۔
یہ تصاویر شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی بھرپور توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں، جہاں صارفین کی جانب سے دلچسپ اور ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
کچھ صارفین نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اب اُن کے شوہر بھی اُن کے کپڑے پہن کر ایسا ہی محسوس کریں گے، جبکہ ایک اور صارف نے قائداعظم طرز کی ٹوپی کی کمی کا ذکر کیا۔
یاد رہے کہ فضا علی نے حال ہی میں عید کے موقع پر اپنی تیسری شادی کا اعلان کیا تھا، جس نے مداحوں کو حیران کر دیا تھا۔ اداکارہ نے اعجاز خان نامی شخص سے ایک سادہ تقریب میں شادی کی۔
THE PUBLIC POST