لیسٹرشائر کی ایم 1 موٹروے پر کار کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں سوار دو افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ایک تیز رفتار کار اچانک پل سے نیچے جا گری اور نیچے سے گزرنے والی منی بس سے جا ٹکرائی۔ تصادم اس قدر شدید تھا کہ کار میں سوار دونوں نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
حادثے کے بعد منی بس میں موجود مسافر شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے، جبکہ کچھ افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور عینی شاہدین سے معلومات فراہم کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔
THE PUBLIC POST