آشا بھوسلے کی آخری رسومات میں کون سی اہم شخصیات نے شرکت کی؟

بھارت کی معروف و لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کی آخری رسومات میں ملک بھر سے ممتاز گلوکاروں، اداکاروں، کھلاڑیوں اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

نامور فنکارہ آشا بھوسلے 12 اپریل 2026 کو 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، جس کے بعد بھارتی فلمی صنعت میں سوگ کی فضا چھا گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ان کا انتقال بریچ کینڈی اسپتال، ممبئی میں متعدد اعضا کے ناکارہ ہونے کے باعث ہوا۔

مرحومہ کے بیٹے آنند بھوسلے نے آخری رسومات سے متعلق تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ تدفین 13 اپریل 2026 کو شیواجی پارک میں ادا کی جائے گی، جس میں اہلِ خانہ اور قریبی عزیز و اقارب شرکت کریں گے۔ اس سے قبل ان کی رہائش گاہ پر مداحوں کو آخری دیدار کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

اس موقع پر مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ، کابینہ اراکین، اراکینِ اسمبلی، معروف کھلاڑیوں اور فنکاروں نے ان کی رہائش گاہ پر حاضری دے کر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

دوسری جانب، بھارتی فلمی صنعت کی نمایاں شخصیات کی جانب سے مرحومہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

معروف اداکار شاہ رخ خان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا:
“آشا تائی کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا۔ ان کی آواز بھارتی سنیما کا ایک لازوال اثاثہ تھی، جو ہمیشہ زندہ رہے گی۔”

Check Also

فلم ’’میرا لیاری‘‘ 8 مئی کو ریلیز ہوگی،سندھ حکومت کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے فلم ’’میرا لیاری‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *