تنخواہ سے ناخوش چینی خاتون کا دفتر میں 5 گھنٹے سوکر انوکھا احتجاج

تنخواہ سے ناخوش چینی خاتون نے دفتر میں 5 گھنٹے سوکر انوکھا احتجاج کیا، مالک سے ملازمت سے فارغ کرنے کی دھمکی دی تو آن لائن شکایت لگادی۔

چین کے وسطی علاقے میں ایک خاتون ملازمہ دفتر کے اوقات کار کے دوران 5 گھنٹے تک سونے اور بعد ازاں روتے ہوئے ویڈیو جاری کرنے پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے مالک کے رویے سے تنگ آچکی اور اپنی کم تنخواہ سے ناخوش تھی، لیکن وہ نوکری چھوڑ کر نہیں جائے گی اور اپنے مالک کو ‘جتنے پیسے دو گے اتنا ہی کام’ کا مطلب سمجھائے گی۔

چینی اخبار کے مطابق خاتون چین کے صوبے ہینان میں ایک کمپنی میں کام کرتی ہے۔

Check Also

اسرائیل کو ’’قدرت کی سزا‘‘، لاکھوں شہد کی مکھیوں کا ’’حملہ‘‘،ویڈیوز وائرل

مقبوضہ اسرائیل کے مختلف علاقوں میں شہد کی مکھیوں کے بڑے غول اچانک ظاہر ہونے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *