امارات کو مالی مدد کی ضرورت نہیں،یو اے ای سفیر یوسف العتیبہ کا دو ٹوک اعلان

متحدہ عرب امارات کے کے امریکا میں تعینات سفیر یوسف العتیبہ نے کہا ہے کہ امارات کی معیشت مستحکم ہے اور ملک کو کسی بیرونی مالی مدد کی ضرورت نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں امریکا اور اماراتی حکام کے درمیان کرنسی سوائپ لائن کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے مذاکرات ہوئے، جن میں مالی تعاون اور ڈالر تک رسائی کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر اماراتی سفیر یوسف العتیبہ نے واضح کیا کہ امارات کو مالی بحران کا کوئی خطرہ درپیش نہیں، کیونکہ ملک کے پاس مضبوط معاشی بنیاد موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے پاس تقریباً 2 ٹریلین ڈالر کے سرمایہ کاری فنڈز اور 300 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر موجود ہیں، جو کسی بھی ممکنہ معاشی دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے کافی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اماراتی حکام کی امریکی فیڈرل ریزرو کے ساتھ کرنسی سوئپ لائن کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، جس کا مقصد مالیاتی استحکام کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ایران سے متعلق حالات کے تناظر میں خطے کی معیشتوں پر دباؤ کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں، تاہم اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ ان کی معیشت اس وقت مکمل طور پر مستحکم ہے اور کسی ہنگامی مالی مدد کی ضرورت نہیں۔

Check Also

ایرانی عدلیہ نے 8 خواتین کیسزائے موت کا ٹرمپ کا دعویٰ جھوٹا قرار دیدیا

ایرانی عدلیہ نے 8 خواتین کی سزائے موت سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *