پنجاب میں لوکل گورنمنٹ الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی تاریخ کا اعلان

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق ابتدائی حلقہ بندیوں کی تیاری 21 مئی 2026 تک مکمل ہوگی، جبکہ ابتدائی فہرست 25 مئی کو جاری کی جائے گی۔

حلقہ بندیوں پر اعتراضات 26 مئی سے 23 جون تک جمع کرائے جا سکیں گے، اور ان پر فیصلے 22 جولائی 2026 تک کیے جائیں گے۔ حتمی فہرست 10 اگست 2026 کو شائع ہوگی۔

ترجمان کے مطابق پنجاب بھر میں انتظامی حدود میں کسی بھی قسم کی تبدیلی پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ مقررہ شیڈول پر سختی سے عمل یقینی بنایا جائے۔

Check Also

کراچی میں آوارہ کتوں کا راج،ریبیز میں مبتلا ایک اور مریض دم توڑ گیا

کراچی: ریبیز کے باعث ایک اور شخص جاں بحق، رواں سال شہر میں اموات کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *