بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کانگریس رہنما راہول گاندھی سے شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد اور جعلی قرار دے دیا ہے۔
اداکارہ کے مطابق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی یہ خبر ایک فرضی بیان پر مبنی ہے، جسے غلط طور پر ان سے منسوب کیا گیا۔ کنگنا نے اس عمل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی من گھڑت خبروں سے نہ صرف غلط معلومات پھیلتی ہیں بلکہ خواتین کی عزت و وقار بھی متاثر ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ یہ افواہ ایک میم پیج سے شروع ہوئی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اگر راہول گاندھی بی جے پی میں شامل ہو جائیں تو کنگنا ان سے شادی کے لیے تیار ہیں، تاہم اداکارہ نے اس کی سختی سے تردید کر دی ہے۔
THE PUBLIC POST