پنکی کو کہاں سے گرفتار کیا؟ لاپتا ہونے کی درخواست کہاں دی گئی؟ وکیل نے بتا دیا

کراچی:انمول پنکی کو کہاں سے گرفتار کیا گیا اور لاپتا ہونے کی درخواست کہاں دائر کی گئی؟ اس حوالے سے وکیل نے تفصیلات بتا دیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوکین کوئین، منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے کیس میں ملزمہ کے وکیل پیر ہدایت اللہ ایڈووکیٹ نے عدالت میں اپنا وکالت نامہ جمع کروا دیا۔

اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل نے بتایا کہ ملزمہ انمول کو یکم مئی کو لاہور سے حراست میں لیا گیا تھا، جس کے بعد مسنگ پرسن سے متعلق درخواست لاہور میں دائر کی تھی۔

پیر ہدایت اللہ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ میری موکل کو غیر قانونی طور پر تحویل میں رکھا گیا ۔ ملزمہ کو غیر قانونی طریقے سے یہاں گرفتار کرکے جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔ میں نے انمول کے مقدمات میں وکالت نامہ جمع کرایا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج انمول کو عدالت میں پیش کیا جانا تھا مگر پولیس نے پیش نہیں کیا۔ پولیس نے عدالت میں بھی کسی قسم کی کوئی اطلاع یا رپورٹ جمع نہیں کرائی ہے۔ مجھے معلوم ہوا ہے کہ انمول کی رات سے طبیعت خراب ہے۔ انمول نے مجھ سے سانس لینے اور کڈنی میں درد کی شکایت کی تھی۔

Check Also

پنکی کے 869 موبائل نمبرز، افریقی شہری بھی منشیات فروشی میں ملوث ہیں: ایڈیشنل آئی جی سندھ

کراچی:ایڈیشنل آئی جی آزاد خان کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی کےکیس میں گرفتار ملزمہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *