عدالت میں پیشی کے دوران پنکی کے پولیس تشدد کے الزامات،کمرہ عدالت میں کشیدگی

منشیات فروش ملزمہ انمول عرف پنکی نے کراچی کی مقامی عدالت میں پیشی کے دوران پولیس تشدد کا الزام عائد کردیا جس کے بعد سماعت کے دوران ماحول کشیدہ ہوگیا۔

بغدادی تھانے میں درج قتل کیس میں ملزمہ انمول عرف پنکی کو کراچی جوڈیشل کمپلیکس میں قائم جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران ملزمہ نے مؤقف اختیار کیا کہ اسے پولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

عدالت نے ملزمہ سے استفسار کیا کہ اگر اس پر تشدد ہوا ہے تو اس سے قبل عدالت میں شکایت کیوں نہیں کی گئی اور کیا اس کے وکیل نے میڈیکل کرانے کی درخواست دی ہے یا نہیں۔

ملزمہ انمول عرف پنکی نے کہا کہ اسے متعدد تفتیشی افسران نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے، اور کہا کہ اگر اس کا 100 دن کا ریمانڈ لینا ہے تو لے لیا جائے۔

سماعت سے قبل تفتیشی افسر نے کمرہ عدالت میں ملزمہ کو بات کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ وہ پولیس ریمانڈ میں ہے، اس لیے پہلے اپنے وکیل سے بات کرے۔

Check Also

3 سال غیر حاضری مہنگی پڑگئی، کسٹمز انسپکٹر نوکری سے فارغ

رپورٹ : عمران خاناسلام آباد :(اسٹاف رپورٹر) اایف بی آر نے طویل عرصے تک غیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *