گلشنِ معمار میں میڈیا ٹیم سمیت شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئے

’’پاکستان کے ساتھ‘‘ کی ٹیم سے ویڈیو کوریج کا سامان بھی لوٹ لیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

گلشنِ معمار میں وائلڈ وینچر واٹر پارک کے قریب ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر ڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے میڈیا ٹیم سمیت متعدد شہریوں کو لوٹ لیا۔

اطلاعات کے مطابق مسلح ملزمان نے شہریوں کو یرغمال بنا کر ان سے موبائل فونز، نقدی اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا۔ واردات کے دوران کوریج کے لیے موجود ’’پاکستان کے ساتھ‘‘ پروگرام کی آئی میڈیا ٹیم بھی ڈاکوؤں کا نشانہ بن گئی۔

متاثرہ ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان ان سے قیمتی ویڈیو کوریج کا سامان اور موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے۔ واردات کے باعث ٹیم کو پیشہ ورانہ نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

متاثرہ میڈیا ٹیم نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے شہریوں اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Check Also

پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے پرگڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں 6 فیصد کمی کا اعلان

ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کی امید، ٹرانسپورٹرز کو ریلیف ملنے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *