پیٹرول و بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کیخلاف تحریک چلائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پیٹرول و بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور منہگائی کے خلاف ملک گیر تحریک چلائیں گے۔

لاہور سے جاری ہونے والے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جماعتِ اسلامی کسی سازش اور سمجھوتے سے اقتدار حاصل نہیں کرنا چاہتی۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ جماعتِ اسلامی عوام کی حمایت سے نظام کی تبدیلی چاہتی ہے۔

امیرِ جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ رائے عامہ کے بغیر آنے والا کوئی بھی انقلاب پائیدار نہیں ہوتا۔

Check Also

شہباز شریف کا رابطہ؛ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد: شہباز شریف کے رابطے پر مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس آنے کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *