حکومت نے عاشورہ محرم پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد عاشورہ محرم کے موقع پر 25 اور 26 جون کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام 1448 ہجری کے موقع پر ملک بھر میں سرکاری تعطیل ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعطیلات کا اطلاق تمام وفاقی سرکاری دفاتر اور اداروں پر ہوگا جبکہ صوبائی حکومتیں بھی اس سلسلے میں ضروری اقدامات کریں گی۔

عاشورہ محرم کے دوران ملک بھر میں مجالس اور جلوسوں کے لیے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کیے جائیں گے۔

Check Also

سانحہ گل پلازہ:پولیس نے تنویر پاستا اور ساتھیوں کو ذمے دار قرار دے دیا

کراچی:سانحہ گل پلازہ کیس میں پولیس نے تنویر پاستا اور اس کے ساتھیوں کو سانحے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *