اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ماہرین سے ریلویز کیلئے عملی اقدامات کا روڈ میپ مانگ لیا۔
شہباز شریف نے ریلوے کی کارکردگی مزید مؤثر بنانے کیلئے ماہرین سے مشاورتی اجلاس میں کہا کہ ریلوےکی منافع بخش استعمال کیلئے پرائیویٹ پارٹنرشپ کے امکانات کاجائزہ لیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ معیاری ریلوے نظام معاشی ترقی اور ملکی آمدنی بڑھانے میں قابل قدر کردار ادا کر سکتا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ریلوےکے ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز کی دستیابی دہائیوں تک نظرانداز کرنا افسوسناک ہے، اگلے سال کے پی ایس ڈی پی میں ریلویز کے ترقیاتی منصوبوں کو مناسب بجٹ دیا جائے گا۔
THE PUBLIC POST