خیبرپختونخوا میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق، مدرسے کی 20 سے زائد طالبات زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں مدرسے پر آسمانی بجلی گرنے سے 20 سے زائد طالبات زخمی ہوگئیں جب کہ ضلع خیبر کی تحصیل لنڈیکوتل کے علاقے بازار زخہ خیل میں آسمانی بجلی گرنے سے دو بچے جاں بحق جبکہ ایک ہی خاندان کے تین افراد زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں خواتین کے مدرسے پر آسمانی بجلی گرنے سے 20 سے زائد طالبات زخمی ہوگئیں، مدرسے میں 250 کے قریب طالبات موجود تھیں، زخمی طالبات کو طبی امداد کیلئے واڑی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب ضلع خیبر کی تحصیل لنڈیکوتل کے علاقے بازار زخہ خیل میں آسمانی بجلی گرنے سے دو بچے جاں بحق جبکہ ایک ہی خاندان کے تین افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق آسمانی بجلی زالیب گل نامی شخص کے مکان پر گری، جس کے نتیجے میں گھر کو بھی نقصان پہنچا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

مقامی افراد نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس اور متعلقہ ادارے واقعے کی مزید تفصیلات اور نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ متاثرہ خاندان سے اظہارِ تعزیت بھی کیا جا رہا ہے۔

Check Also

کراچی: منشیات بیرون ملک بھیجنے والاعالمی گروہ پکڑا گیا، 8ملزمان گرفتار، 90 کروڑ کی آئس برآمد

کراچی: ٹاسک فورس کراچی اور وفاقی سول حساس ادارے نے بڑی کارروائی میں بین الاقوامی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *