افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شاپور زادران طویل علالت کے بعد 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئے.
وہ گزشتہ کئی ماہ سے بھارت کے ایک اسپتال میں قوت مدافعت متاثر کرنے والی جان لیوا اور نایاب بیماری کے لیے زیرِ علاج تھے جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔
شاپور زادران افغانستان کرکٹ کی ابتدائی کامیابیوں میں نمایاں کردار ادا کرنے والے کھلاڑیوں میں شمار ہوتے تھے۔ انہوں نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کے دوران افغانستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 44 ایک روزہ (ون ڈے) اور 36 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے اور اپنی تیز رفتار باؤلنگ سے ٹیم کی کئی اہم فتوحات میں حصہ ڈالا۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے شاپور زادران کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ملک کی کرکٹ کا ایک اہم ستون قرار دیا جب کہ کرکٹ حلقوں اور شائقین کی جانب سے بھی ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔
THE PUBLIC POST