جوکووچ اور سبالینکا یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز میں پہلی بار ایک ساتھ ایکشن میں ہوں گے

یو ایس اوپن کے مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں ٹینس کے دو بڑے نام نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا پہلی مرتبہ ایک ساتھ کھیلتے نظر آئیں گے۔

گزشتہ برس اس ایونٹ کے فارمیٹ میں تبدیلی کے بعد سپر اسٹار کھلاڑیوں کی جوڑیوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس پر کافی بحث بھی ہوئی تھی۔ Flora& Fauna

39 سالہ سربین اسٹار نوواک جوکووچ اور بیلاروس کی 28 سالہ عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا 25 اگست سے نیویارک میں شروع ہونے والے دو روزہ مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں شریک ہوں گے۔

برطانیہ کے جیک ڈریپر ایک بار پھر امریکی کھلاڑی جیسیکا پیگولا کے ساتھ کورٹ میں اتریں گے۔ دونوں گزشتہ سال سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔

اسی طرح گزشتہ سال کے رنر اپ پولینڈ کی ایگا شواتک اور ناروے کے کیسپر روڈ دوبارہ ایک ہی ٹیم بنائیں گے۔

دیگر نمایاں جوڑیوں میں جاپان کی ناؤمی اوساکا اور کی نیشکوری، امریکا کے ٹیلر فرٹز اور ایلینا ریباکینا، جبکہ روس کے آندرے روبلیوف اور میرا آندریوا شامل ہیں۔

اگرچہ کچھ عرصہ قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ گرینڈ سلیم آمدنی میں زیادہ حصہ نہ ملنے پر کئی بڑے کھلاڑی ایونٹ کا بائیکاٹ کر سکتے ہیں تاہم سبالینکا، شیوانتک اور پیگولا سمیت کئی نمایاں ناموں نے شرکت کی تصدیق کردی ہے

Check Also

ٹیسٹ باؤلر محمد عباس نےعمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا

ٹروبا ٹیسٹ:پاکستان کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عباس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *