پاکستانی نوجوان کوہ پیما اسماء مشتاق اسپانٹک سر کرنے کے بعد جاں بحق

پاکستانی نوجوان ٹریول ویلاگر اور کوہ پیما اسماء مشتاق اسپانٹک کی مہم جوئی کے دوران جاں بحق ہو گئیں۔

7 فروری 1992ء کو پیدا ہونے والی اسماء مشتاق کو مہم جوئی، پہاڑوں اور قدرتی مناظر سے گہری محبت کے باعث کوہ پیمائی کی کمیونٹی میں پہچانا جاتا تھا۔

اسماء مشتاق حال ہی میں پاکستان کے قراقرم کے سلسلے میں واقع 7 ہزار 27 میٹر بلند اسپانٹک چوٹی سر کرنے کے لیے مہم کا حصہ بنیں۔

رپورٹس کے مطابق اسماء نے اپنے گائیڈ علی اکبر کے ہمراہ کامیابی سے اسپانٹک کی چوٹی سر کی اور اس وقت ان کی صحت بہتر تھی۔

تاہم چوٹی سے واپسی کے دوران انہیں مبینہ طور پر بلند مقام کی بیماری (ہائی آلٹی ٹیوڈ سکنس) کا سامنا کرنا پڑا، گائیڈ نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

اسماء مشتاق کی میت کی واپسی کے انتظامات کے لیے قراقرم کالنگ ٹریکس متعلقہ حکام سے رابطے اور ان کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔

اسماء مشتاق کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ہے۔

صارفین نے ان کی پہاڑوں، ساحلوں اور قدرتی مناظر سے محبت کو یاد کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت اور بلندیٔ درجات کی دعائیں بھی کی ہیں۔

Check Also

کراچی: ریبیز ایک اور جان لے گیا،جناح اسپتال میں اموات کی تعداد 8 ہوگئی

کراچی: جناح اسپتال میں ریبیز کے باعث ایک اور 11 سالہ بچہ جان کی بازی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *