اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں نیشنل آئی ٹی پارک کا افتتاح کر دیا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ یہ ملک کا پہلا آئی ٹی پارک ہے جسے جدید تقاضوں کے مطابق تعمیر کیا گیا ہے اور یہ منصوبہ ملکی ترقی و خوشحالی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ نیشنل آئی ٹی پارک نوجوانوں کے لیے ترقی کے نئے مواقع پیدا کرے گا، منصوبے کا سنگ بنیاد 2018-2017 میں رکھا گیا تھا، جبکہ اس کی تکمیل مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں پیش رفت کی عکاسی کرتی ہے۔
THE PUBLIC POST