پاکستان میں ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کی وجہ سےآج 86پروازیں منسوخ، 59میں تاخیر

پاکستان میں ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کی وجہ سے آج 86 پروازیں منسوخ جبکہ 59 میں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق ریاض ایئر پورٹ کے لیے ملک بھر کی آج 34 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

کراچی اور لاہور کی 4 پروازوں پی کے 302، 303، پی اے 401 اور 402 میں 5 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔

کراچی اور لاہور سے اسکردو کی پروازوں میں 1 سے ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر ہو گئی۔

اسلام آباد اور کابل کی 2 پروازوں ایف جی 307، 308 میں 7 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔

دبئی سے ملتان کی فلائٹ پی اے811 اور جدہ پی ایف 723 میں ساڑھے 7 گھنٹے کی تاخیر ہو گئی۔

اسلام آباد سے کراچی کی نجی ایئر لائن کی پرواز میں 9 گھنٹے تاخیر کر دی گئی۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق پرواز پی اے 201 آج شام 6 بجے اسلام آباد سے روانہ ہو گی۔

Check Also

کراچی:کالعدم تنظیموں کے4 دہشت گرد گرفتار

کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)، وفاقی اور سول حساس اداروں نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *