بالی ووڈ اداکار عمران خان کو کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے احتجاج میں شرکت کے بعد بھارت چھوڑنے کا حکم دیے جانے پر ان کی پارٹنر و اداکارہ لیکھا واشنگٹن نے اپنے ردِعمل کا اظہار کر دیا۔
لیکھا واشنگٹن نے سوشل میڈیا پر عمران خان کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے مؤقف کی حمایت کی ہے۔
عمران خان کو بھارت چھوڑنے کا نوٹس جاری ہونے کے بعد لیکھا نے عمران خان کے ساتھ اپنی وہ تصویر شیئر کی جو حراست کے دوران پولیس کی گاڑی میں لی گئی تھی۔
لیکھا واشنگٹن نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’صرف پیار‘۔
واضح رہے کہ عمران خان، ان کی پارٹنر لیکھا واشنگٹن اور کزن زین میری خان کو 10 اکتوبر کو ممبئی میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر ہونے والے احتجاج کے دوران حراست میں لیا گیا تھا اور اسی روز بعد میں رہا بھی کر دیا گیا تھا۔
بعد ازاں بھارتی حکام نے امیگریشن قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی کرتے ہوئے عمران خان کو 28 اکتوبر تک ملک چھوڑنے کا نوٹس جاری کر دیا تھا کہ وہ امریکی شہری ہیں اور ان کے پاس اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ بھی ہے۔
اب بھارتی اداکار نے حکام کی جانب سے موصول ہونے والے ملک بدری کے نوٹس کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عمران خان کے وکلاء نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ قوانین کے تحت اداکار کا احتجاج میں شرکت کرنا غیر قانونی نہیں ہے۔
THE PUBLIC POST