سونے کی قیمت میں بہت بڑا اضافہ، نرخ تاریخی بلندی پر پہنچ گئے

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بہت بڑا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کے نرخ تاریخی بلندی پر پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 78 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 3118 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

عالمی منڈی میں قیمت میں اضافے کے بعد ملکی سطح پر سونے کی قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔

7 ہزار 800 روپے کے اضافے سے فی تولہ سونا 3 لاکھ 28 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جب کہ 10گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 688 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 81 ہزار 893 روپے ہوگئی۔

Check Also

امریکا ایران مذاکرات کے بعد تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی،آبنائے ہرمز سے سپلائی بحال ہونے لگی

امریکا اور ایران کے درمیان جاری امن مذاکرات کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *