کراچی:ٹیکس چوری کی بڑی واردات میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا تنگ

کراچی (پبلک پوسٹ)ایف بی آر نے اربوں روپے کا سیلز ٹیکس کا فراڈ پکڑ لیا، سیلز ٹیکس فراڈ پلاٹینم انٹرنیشنل اور کے ایچ سنز کے دو ماسٹر مائنڈ اویس اسماعیل اور فرہاد کر رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس آفس 1 نے 315 ارب روپے کا سیلز ٹیکس فراڈ اسکینڈل بے نقاب کر دیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بتایا کہ آئرن اور اسٹیل سیکٹر میں 315 ارب روپے کا میگا سیلز ٹیکس فراڈ کا انکشاف ہوا، سیلز ٹیکس فراڈ پلاٹینم انٹرنیشنل اور کے ایچ سنز کے دو ماسٹر مائنڈ اویس اسماعیل اور فرہاد کر رہے تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث معاونین اور ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزمان میں فرہاد کا بھائی شہزاد، کزن فیصل اور ایک اہم معاون معروف الرمان شامل ہیں۔

تمام ملزمان کو اسپیشل کورٹ کسٹمز، ٹیکسیشن اور اینٹی اسمگلنگ میں پیش کر دیا گی اور ماسٹر مائنڈ فرہاد کے کزن فیصل اور معاون معروف الرحمان کو جیل بھیج دیا گیا جبکہ بھائی شہزاد کو سات روزہ جسمانی رمانڈ پر آر ٹی او 1 ٹیم کے حوالے کیا گیا ہے۔

چیف کمشنر آر ٹی او 1 ڈاکٹر فہیم محمد نے بتایا کہ مزید تحقیقات شروع کردی ہیں، جس کے بعد مزید ملزمان کی گرفتاری متوقع ہے۔

Check Also

پاکستان ریلوے نے مون سون سیزن اور مسافروں کی کمی؎ کے باعث 2 ٹرینیں معطل کردی

پاکستان ریلوے نے مون سون سیزن اور مسافروں کی کمی کے باعث 2 ٹرینیں معطل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *