بھارت کی آبی جارحیت جاری، گزشتہ روز کمی کے بعد دریائے چناب میں پانی کی آمد میں اچانک بڑا اضافہ

پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی آبی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز پانی کی آمد میں کمی کے بعد آج دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد میں اچانک اضافہ ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق آج بھارت سے دریائے چناب میں پانی کی آمد 26400 کیوسک ھو گئی جب کہ رات 9 بجے تک پانی کی آمد انتہائی کم ھو کر صرف 31 سو کیوسک رہ گئی تھی۔

دوسری جانب واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

دریاؤں اور ڈیموں میں پانی کی صورتحال کے اعداد و شمار کے مطابق دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ ایک لاکھ 88 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ25 ہزار 300 کیوسک رہا، ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 23 لاکھ 45 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد43 ہزار کیوسک رہی، دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 95 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی جب کہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 37 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوئی۔

Check Also

کراچی: گلشنِ اقبال بلاک میں ٹرانسپورٹر پرحملہ، 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی

کراچی (پبلک پوسٹ )کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال بلاک 13 میں فائرنگ سے 2 خواتین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *