سونے کی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار 400 روپے کی بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار 400 کی بڑی کمی سامنے آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 10 ہزار 400 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 40 ہزار 500 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا ریٹ 8 ہزار 970 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 91 ہزار 923 روپے ہے۔

امریکی ٹیرف جنگ میں نرمی کے بعد سونے کے ریٹ میں عالمی اور مقامی سطح پر کمی رونما ہوئی ہے۔

عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے ریٹ میں 104 ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی اونس سونے کی قیت 3 ہزار 221 ڈالر ہے۔

Check Also

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار کی سطح بھی عبور کرگیا

کراچی(پبلک پوسٹ)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج پھر نئی تاریخ رقم ہوئی ہے اور اس دوران …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *