ٹرمپ کا ستمبر میں پاکستان آنے کا امکان تیاریاں شروع کردی گئیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 18ستمبر کو بھارت میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر دورہ پاکستان متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ پاکستان کے پیش نظر تیاریاں شروع کردی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا 18ستمبر کو بھارت میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر چند گھنٹوں کے لئے پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے سینئر سیاستدان اور سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ میرے پاس ایسی اطلاعات ہیں امریکی صدرٹرمپ چند گھنٹے کے لئے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

Check Also

اسرائیل کی یمن پر بمباری، حوثیوں کے وزیراعظم اور متعدد وزرا جاں بحق

اسرائیل کی یمن پر ہونے والی بمباری میں حوثیوں کے وزیراعظم احمد الرہوی متعدد وزرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *