بھارتی وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت تاریخ رقم کرنے کے قریب صرف 101 رنزکی دوری پر

بھارتی وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت تاریخ رقم کرنے کے قریب ہیں جس کیلئے انہیں صرف 101 رنز درکار ہیں۔

رشبھ پنت انگلینڈ سے جاری سیریز میں عمدہ فارم میں ہیں، انہوں نے اب تک 3 میچزمیں 2 سنچریوں اور 2 نصف سنچریوں کی مدد سے 425 رنز جوڑے ہیں، اگر وہ چوتھے ٹیسٹ میں مزید 101 رنز بنا لیتے ہیں تو وہ تاریخی بھارتی ریکارڈ توڑ پائیں گے۔

اب تک کندرن 1964 میں 525رنز جوڑ کر کسی بھی ٹیسٹ سیریز میں سب سے کامیاب بھارتی وکٹ کیپر بیٹر ہیں، ڈینس لنزے 1966-67 میں 5 ٹیسٹ کی سیریز میں 606 رنز جوڑ کر عالمی ریکارڈ قبضے میں رکھتے ہیں، پنت 182 رنز بنانے پر یہ عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرسکتے ہیں۔

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *