پنجاب: 25 جون سے اب تک بارش سے ہونیوالے نقصانات کی رپورٹ جاری

گزشتہ ماہ 25 جون سے اب تک پنجاب بھر میں شدید بارشوں کے نیتجے میں ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

ریسکیو کے ترجمان کے مطابق 25 جون سے اب تک پنجاب بھر میں 109 افراد جاں بحق جبکہ 438 زخمی ہوئے۔

حالیہ بارشوں سے سب سے زیادہ 24 اموات لاہور میں ہوئیں، فیصل آباد 15، شیخوپورہ 1، راولپنڈی 10، اوکاڑہ 8 اور بہاولنگر میں 7 اموات ہوئیں۔

ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے باقی اضلاع میں 34 افراد جاں بحق ہوئے۔ 25 جون سے اب تک 351 بوسیدہ عمارتیں گرنے کے واقعات ہوئے پیش آ چکے ہیں، زیادہ تر اموات بوسیدہ عمارتیں گرنے کی وجہ سے ہوئیں۔

اسی طرح کرنٹ لگنے کے 22 واقعات اور 61 ٹریفک حادثات پیش آئے، آسمانی بجلی گرنے کے 4 اور 35 متفرق حادثات ہوئے۔

Check Also

جی ایچ کیو حملہ کیس؛ عمران خان کی ویڈیو لنک حاضری کیوں نہیں ہوئی؟ وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد:جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان کی آج بھی ویڈیو لنک پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *