کراچی: لانڈھی منزل پمپ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر، بچہ جاں بحق، متعدد افراد زخمی

کراچی (پبلک پوسٹ)کراچی کے علاقے لانڈھی منزل پمپ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے ایک بچہ جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام نے کہا کہ جاں بحق بچے کی شناخت 5 سالہ عقیل کے نام سے کرلی گئی، زخمیوں میں 6 بچے اور بچیاں شامل ہیں، دیگر زخمیوں میں 4 مرد شامل ہیں۔

پولیس نے کہا کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی جس کے باعث حادثہ پیش آیا، تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر پہلے فٹ پاتھ پر چڑھی اور پھر چنگچی رکشے سے ٹکرا گئی۔

ریسکیو حکام نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق بچہ چنگچی رکشے میں سوار تھا، ٹریفک پولیس نے کہا کہ تیز رفتار بس نے گاڑی کو ٹکر ماری جس کے باعث کار توازن برقرار نہ رکھ پائی، جاں بحق اور زخمی بچے بچیاں بہن بھائی ہیں، جو چنگچی میں سوار تھے۔

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *