ویڈنزڈے 2 کیلئے 22 سالہ مرکزی اداکارہ نے کتنا معاوضہ لیا؟ جان کر ہوش اُڑ جائیں گے

نیٹ فلکس کی مشہور سپرنیچرل ہارر کامیڈی سیریز “ویڈنزڈے” کا دوسرا سیزن کہانی کو مکمل کرنے اور سنسنی مچانے کیلئے 6 اگست کو ریلیز کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 30 جولائی 2025 کو ویڈنزڈے سیزن 2 کا رنگا رنگ پریمیئر لندن میں منعقد ہوا جس میں ویڈنز ڈے ایڈمز کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ جینا اورٹیگا نے اپنے نئے روپ سے اپنے مداحوں کو دنگ کر دیا۔

22 سالہ نوجوان اداکارہ ریڈ کارپیٹ پر اپنی بلیچ شدہ بھنوؤں اور سانپ کی کھال جیسے لباس کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں اور پاپرازی کیلئے پوز کیے۔ اس ہارر کامیڈی سیریز کے لیے جوش و خروش کے درمیان، شو کے لیے جینا کی بھاری فیس کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پہلے سیزن میں ابتدائی اقساط کیلئے جینا کو ہر ایپی سوڈ کے 30,000 ڈالرز ادا کیے گئے اور پزایرائی ملنے کے بعد سیزن کے اختتام تک، اداکارہ نے آٹھ اقساط کے لیے 240,000 ڈالرز کا معاوضہ وصول کیا۔

جبکہ اداکارہ کا دوسرے سیزن کا معاوضہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس نئے سیزن کی ایک قسط کیلئے جینا کو ڈھائی لاکھ 250000 ڈالرز کی بھاری فیس ادا کی گئی ہے۔ جو کہ پاکستانی روپے کے لحاظ سے قریب 70 ملین سے زائد بنتے ہیں۔

اس سیریز کے شائقین میں نئے سیزن کی ریلیز کیلئے جوش و خروش پایا جارہا ہے اور وہ بےصبری سے اس کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں۔

Check Also

سابق شوہر کیساتھ بیٹی کی پرورش کیلئے انا قربان کرنا پڑی، سائرہ یوسف

معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے انکشاف کیا ہے کہ سابق شوہر شہروز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *